رابی پیرزاد نےتمام اداکارائوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، نقیب اللہ کے لیےوہ کام کردیا جو کوئی بھی نہیں کر سکا

اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے کیریئر کا پہلا پشتو گانا کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنا پشتو ویڈیو گانا آج ریلیز کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پشتو گانے کی ویڈیو مکمل کی ہے اور اس کو آج ملک بھر میں ریلیز کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پہلے پشتو ویڈیو گانے کو کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کے نام کر دیا ہے، یہ گانا ان کے نام اس لئے کیا تاکہ انکے خاندان والوں کو احسا س ہو سکے کہ فنکار برادری بھی انکے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ گانے کی ویڈیو مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گانے کو آج ملک بھر میں ریلیز کر دیا جائیگا۔