وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جاتی امراء میں اہم ملاقات ، مشیر خزانہ بنائے جانے پر غور

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جاتی امراء میں ملاقات کی ،جس میں ملکی سیاسی معاملات، سینیٹ الیکشن اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جاتی امراءمیں مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی اور انہوں نے ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حوالے سے اہم تجاویز دیں ،اجلاس میں شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔