پیر حمیدالدین سیالوی کی ڈیڈ لائن ختم ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی

پیر حمیدالدین سیالوی کی ڈیڈ لائن ختم، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی، تفصیلات کے مطابق آستانہ سیال شریف کے روحانی پیشوا پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو استعفے سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رانا ثناءاللہ جلد ہی آستانہ سیال شریف پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا ممکنہ طور پر استعفیٰ متوقع ہے ، رانا ثناءاللہ پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات میں اپنے استعفیٰ کے حوالے سے بات کریں گے اور اپنا موقف بیان کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو رانا ثناءاللہ اپنا استعفیٰ حمید الدین سیالوی کو پیش کردیں گے ۔