نوازشریف کی روانگی، حتمی خبر آگئی

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث سابق وزیر اعظم نواز شریف عید الضحی لندن میں منائیں گے،نواز شریف بدھ کو بیرون ملک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی بیماری کے باعث نوازشریف کی برطانیہ روانگی متوقع ہے اور آئندہ بدھ کو لندن روانہ ہوجائیں گے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر اور منگل کو پارٹی قیادت سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ بدھ کو لندن کے لئے روانہ ہوں گے۔