آپریشن ردالفساد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے بڑی کارروائی

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، پنجاب رینجرزکی سی ٹی ڈی کے ہمراہ فیصل آباد،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے ، آپریشن میں 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی ،پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر فیصل آباد اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا جس میں کلاشنکوف اور مشین گنیں بھی شامل ہیں ، زیر زمین چھپائے گئے 200 موبائل فونز بھی بر آمد ہوئے ہیں۔