اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ، قوم سے دعاﺅں کی اپیل، انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ، قوم سے دعاﺅں کی اپیل،انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق دبئی سے اسلام آنیوالے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز سنگین خرابی پیداہوگئی ہے ، نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں سنگین خرابی پیداہوگئی ہےجس کے بعد طیارے میں اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کا نفاذ کردیاگیا ہے، یہ نہیں بتایاگیا کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ پی کے 212میں ٹیک آف کے فوراً بعد خرابی پیداہوئی تھی ، حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ہسپتالوں سمیت تمام اداروں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیاگیا ہے، طیارے کے کپتان نے کنٹرول روم سے رابطہ کرکے مدد کی اپیل کی ہے۔‎