کالا باغ ڈیم: پاکستان تحریک انصاف نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سکھر جلسے میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے سکھر میں منعقدہ اس جلسے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں زور دارخطاب کیا، انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی ایسے ڈیم کی حمایت ہرگز نہیں کرے گی جس سے صوبہ سندھ کی عوام کے حقوق متاثر ہوتے ہوں، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی اس وقت تک مخالفت کرے گی جب تک اس معاملے پر قومی اتفاق رائے نہیں ہو جاتا۔