شریف برادران سمیت 16 وفاقی وزرا کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد‎

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی عدلیہ مخالف تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشید نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر عبوری حکم سنایا جس میں شریف خاندان سمیت مزید 16 وزرا کی تقاریر نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کو حکم دیا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا سے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ 17 ستمبر تک طلب کر لی ہے۔ واضح رہےنوازشریف کی نااہلی کے بعد انکی اسلام آبادسے لاہور روانگی کے دوران جی ٹی روڈ مشن پر ان کی جانب سے عدلیہ کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔