جو کہتا ہے وہ خود کیوں نہیں کرتا – کپتان کے برے وقتوں میں ساتھ دینے والا قریبی ساتھی پھٹ پڑا، کیا کچھ کہہ دیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف اور تبدیلی کے نعرے پر بوجھ ہے‘ میں نے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی‘ عمران خان جو معیار دوسروں کیلئے بناتا ہے وہ خود پر بھی لاگو کرے‘ پارٹی فنڈنگ کا پیسہ ذاتی جیبوں اور ذاتی اکائونٹس میں جارہا ہے‘ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن کا بھگوڑا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ عمران خان اڑھائی سال سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عمران نہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور نہ جواب دیتے ہیں۔

عمران خان خود کہتے ہیں کہ عدالت کا بھگوڑا مجرم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور عدالت کے بھگوڑے ہیں۔ میں نے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط لکھا لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ میں نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی خط لکھا اگر مسلم لیگ (ن) میرے ساتھ ہوتی تو فوراً کارروائی ہوتی۔ اگر تحقیقات کی جائیں تو خطرناک حقائق سامنے آئیں گے۔ پارٹی فنڈنگ کا پیسہ ذاتی جیبوں اور ذاتی اکائونٹس میں جارہا ہے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان جو معیار دوسروں کیلئے بناتا ہے وہ خود پر بھی لاگو کرے عمران خان تحریک انصاف اور تبدیلی کے نعرے پر بوجھ ہے۔