کلثوم نوازشریف باہر کیوں گئی سینئر اینکر کو انکے خواب میں آنیوالی چڑیل نے سب کچھ بنادیا

نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے کلثوم نوازشریف کے باہر جانے کی وجہ بتادی۔ سینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب اگر اداروں کو نوازشریف کیخلاف فیصلہ آتا ہے تو نواز شریف صاحب صحت کا بہانہ کرکے بیرون ملک نکل جائینگے اور ساتھ مریم نوازشریف بھی جائینگی کیونکہ والدہ الیکشن میں مصروف ہیں اور اس طرح بچنے کا یہ راستہ نکالا جائیگا۔

سینئر اینکر نے مزید کہا کہ کلثوم نوازشریف باہر کسی رقم کے سلسلے میں گئیں ہیں۔ اس موقع پر مبشر لقمان نے کہا کہ ایک چڑیل انکے خواب میں آتی ہے اور اکثر انکو ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم اور اندر کی خبریں دیتی ہے تاہم وہ گزشتہ رات انکو خواب میں آئی اور اس نے کہا کہ کلثوم نوازشریف باہر موجود اچھی خاصی رقم ادھر سے ادھر کرنے گئیں ہیں مزید یہ کہ انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے دوست جو یو بی ایس یعنی یونین بینک آف سوئٹرزلینڈ میں تھے اور وہان موجود ساری انویسٹمنٹ کو دیکھ رہے تھے ان سے اب اسحاق ڈار کی کیساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں اور اب وہاں موجود ایک خطیر رقم ٹرانسفر کی جارہی ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔