این اے 120، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ، ریٹرنگ آفیسر نے تمام اعتراضات مسترد کردیے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اعتراضات کی فوری تحقیق کا وقت نہیں ہے ۔ جمعرات کو حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔ریٹرنگ آفیسر نے تمام اعتراضات مسترد کر دیے اور کہا کہ اعتراضات کی فوری تحقیق کا وقت نہیں ہے ۔ اعتراضات اٹھانے والے ا پیلٹ ٹربیونل میں فیصلہ چیلنج کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اورر دیگر جماعتوں کی طرف سے ان پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے ۔ ان کو الیکشن کمیشن کے افسران نے سنا اور تمام 9اعتراضات کو مسترد کردیا اور کلثوم نواز کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔