آصف زرداری اور نواز شریف کی درمیان 3 مرتبہ خفیہ رابطہ

سابق وزیراعظم کیساتھ ہاتھ ملانے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے متعدد سینئر رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان 3 مرتبہ خفیہ رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان 7 روز کے دوران 3 مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنما موجودہ حالات میں ایک پیج پر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم اس سلسلے میں آصف زرداری کو پارٹی کے سینئر رہنماوں کی بغاوت کا سامنا ہے۔ قمر زمان کائرہ سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے آصف زرداری کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملایا تو وہ پارٹی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ واضح رہے کہ نااہلی کے بعد نواز شریف کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کیساتھ دوبارہ سے مصالحت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی بظاہر تو انکار نظر آتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ اندرون خانہ آصف زرداری نواز شریف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا پر آصف زرداری کی جانب سے نواز شریف کی مخالفت محض دکھاوا ہے۔