آصف زرداری الیکشن لڑنے نہیں،آئین میں تبدیلی کیلئے پاکستان آئے ہیں، تجزیہ کاراوریا مقبول جان

سینئرتجزیہ کار اوریامقبول جان نے پیشگوئی کی ہے کہ آصف زرداری ملک میں الیکشن لڑنے کے لئے دبئی سے پاکستان نہیں پہنچے بلکہ ملک میں آئین میں ترامیم کرنے کے لئے ملک میں تشریف لے کر آئے ہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آئین میں تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے تاکہ وقتی طور پر عدالتوں اور نیب کا منہ بند کیا جا سکے ، اور ان کی کرپشن پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکے لیکن یہ عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔ اگر اس کے بعد عوام اٹھ کھڑی ہوئی تو وہ عوام جی ٹی روڈ والی نہیں ہو گی بلکہ پورے پاکستان کی عوام ہو گی ۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں