”اللہ دے واسطے گھر جائیں“ برطانوی پولیس کی پاکستانیوں سے دیسی انداز میں درخواست

مانچسٹر (اردو نیوز) ”اللہ دے واسطے گھر جائیں“ پاکستانی کے جشن آزادی کے موقع پر برطانوی پولیس کی پاکستانیوں سے دیسی انداز میں اپیل۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر مانچسٹر پولیس پاکستانیوں کو “اللہ کا واسطہ” دیتی رہی کہ گھر چلے جائیں، جبکہ پاکستانی مانچسٹر میں چودہ اگست مناتے رہے، اور باجے بھی بجاتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برطانیہ میں چودہ اگست کی مناسبت سے پاکستانیوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے دیسی انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مانچسٹر پولیس کا ایک اہلکار لاؤڈ اسپیکر میں پاکستانیوں کو بار بار تلقین کر رہا ہے کہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں اور ہجوم کی شکل جمع نہ ہوں، کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس دوران وہاں پر موجود لوگ پولیس اہلکار کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جشن آزادی منانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ پولیس اہلکار کی جانب سے بار بار گھروں کو جانے کی درخواست کیے جانے کے دوران کچھ افراد کو باجے بجاتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اسی دوران پولیس اہلکار نے وہاں پر موجود لوگوں کو خاص دیسی انداز میں حالات کی سنگینی سے خبردار کیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’’اللہ دے واسطے گھر جائیں‘‘ کیونکہ یوں اتنی بڑھی تعداد میں جمع ہونا سہی نہیں ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مانچسٹر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو جشن آزادی پاکستان منا رہے تھے۔ لوگ مختلف انداز میں اپنی جذبات کا اظہار کر رہے ہیں جن میں باجے بجانے والے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ پولیس اہلکار عوام کو منتشر کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کیونکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔