امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آ گئی

نیویارک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آ گئی۔ صدر ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش ہیں، امریکی صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کر دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا لیا تھا جس کے بعد رپورٹس آنے کا انتظار تھا۔ ہفتہ کو ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بخار نہیں، میری حالت نارمل ہے تاہم ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیسٹ کرایا ہے۔

میڈیکل ڈاکٹر نے ٹرمپ کے ٹیسٹ سے ایک روز قبل کہا تھا کہ امریکی صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اس لیے انہیں قرنطینہ کورنٹائن میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ رواں ہفتے ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے دو برازیلین حکام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وائٹ ہائوس کے میڈیکل ڈاکٹرز نے انہیں ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔