ایوانکا ٹرمپ کی پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پیشکش

واشنگٹن (اُردو نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر خاص ایکوانکا ٹرمپ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ نے یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے پاکستان میں خواتین کی فلاح بہبود کے منصوبے بھی شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔روزگار کی فراہمی ،وکیشنل ٹریننگ جیسے منصوبے شروع کرنے پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع میسر کرنے کے حوالے سے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سے ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے فروغ پاتے بین الوزارتی کا ثبوت ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ اور زلفی بخاری کے مابین ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے سے تعاون کا آغاز کریں گے۔عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کو بااختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا مشترکہ تعاون انسانی ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھنے سے مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔واضح رہےایوانکا ٹرمپ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر خاص ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران ان کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے بھی ہوئی تھی۔