اسرائیلی فوج کی رمضان کی آمد پر غزہ میں درندگی، ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے بمباری

غزہ سٹی(آن لائن) اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے حاملہ خاتون سمیت 4فلسطینی شہید، 40زخمی ہو گئے،2 روز میں شہادتوں کی تعداد 8ہو گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں پھر وحشیانہ بمباری، صیہونی فورسز کی اس کارروائی میں حاملہ خاتون، ایک سالہ بچے سمیت 4افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے ٹینکوں اور جنگی

جہازوں سے غزہ پٹی پر بمباری کی۔فضائی حملے میں اسی سالہ خاتون سمیت 40افراد زخمی بھی ہوئے۔ بمباری رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر کی گئی۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فضائی کارروائی حماس کی جانب سے 250راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے چار افراد کو شہید کر دیا تھا۔