افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا! امریکا نے اچانک یوٹرن لے لیا، بڑا اعلان کر دیا

کابل (نیوزڈیسک) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امورزلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ امن معاہدے سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاءنہیں ہوگا ۔دنیا نیوز کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان عمل سے متعلق نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ افغان مسئلے کا سیاسی حل چاہتاہے ، انخلاءبعد کی بات ہے ، افغانستان میں امن قائم ہوگا تو امریکی فوج کے انخلاءکی راہ ہموار ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے سے پہلے امریکی افواج کا انخلاءنہیں ہوگا ، طالبان انخلاءکا وقت مانگتے ہیں جو ہم مشروط طور پر دیں گے ، امریکی شرائط پر عمل ہو تو افغانستان سے مرحلہ وار انخلاءکیا جائیگا ۔