مسلمان ہوں لیکن مرنے کے بعد دوبارہ زندگی ،جہنم اور جنت پریقین نہیں رکھتی ،اداکارہ کے بیان سے ہلچل مچ گئی

ڈھاکہ ( ویب ڈیسک )مسلمان ہوں لیکن۔۔۔۔اس بات پر یقین نہیں رکھتی ؟مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر جہنم اور جنت سے انکاری نامور اداکارہ نے نئی بحث چھیڑ دی۔ بنگلہ دیش کی نامور ٹی وی اداکارہ اور ماڈل 24 سالہ صفا کبیر نے اپنے ملحد ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ وضاحت لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور خود کو ملحد کہےجانے کے بعد کی ۔صفا کبیر کو لوگوں نے اس وقت ملحد رار دینا شروع کیا جبکہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ریڈیو پروگرام میں بعد از موت کی زندگی پر بات کی۔

صفا کبیر نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی۔ ماڈل و اداکارہ نے بعد از موت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در اصل وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر یقین نہیں رکھتیں۔24 سالہ اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ دراصل وہ ہر اس بات پر یقین نہیں کرتیں جو انہوں نے دیکھی نہیں ہوتی۔ اس لیے وہ بعد از موت کی زندگی پر یقین نہیں رکھتیں۔ صفا کبیر کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اداکارہ کو ملحد قرار دینا شروع کیا اور کہا کہ اداکارہ قیامت سے ہی انکار کر رہی ہیں۔

لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ صفا کبیر نے نہ صرف قیامت کا انکار کیا بلکہ وہ جہنم اور جنت پر بھی یقین نہیں رکھتیں۔بعض لوگوں نے انہیں کافر بھی قرار دیاجس کے بعد اداکارہ نے لوگوں سے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ صفا کبیر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے لوگوں سے معذرت کی اور کہا کہ اگر ان کی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی کی طلب گار ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اسلام سے متعلق بھی باتیں لکھیں اور لکھا کہ خدا رحم کرنے والا ہے ۔