نیوزی لینڈ کے بعد ناروے میں شرپسند عناصرکا مسجد پر حملہ۔۔ شدید نقصان کی اطلاعات موصول

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے بعد ناروے میں شرپسند عناصرکا مسجد پر حملہ۔۔ شدید نقصان کی اطلاعات موصول ۔۔۔ناروے میں شرپسند عناصر نے مسجد کو آگ لگا دی، آگ سے مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے،پولیس نے آگ لگانے کی تحقیقات کا آغا زکردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے شہرایجرسینڈ کی مسجد میں آگ لگا دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ آگ سے مسجد کی عمارت کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے شرپسند عناصر نے ہی مسجد میں آگ لگائی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق انکوائری شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔