اسرائیل کوناقابل تلافی نقصان ،جہاز گرکرتباہ ،یہ واقعہ کہاں اورکیسے پیش آیا،جانیں

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) اسرائیلی خلائی جہاز چاند کی سطح پر گرکر تباہ ہوگیاہے۔ بری شیٹ زمین سے چالیس لاکھ میل کا فاصلہ طے کرکے چاند کے مدار میں پہنچا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کا خلائی جہاز بری شیٹ زمین سے چالیس لاکھ میل کا فاصلہ طے کرکے چاند کی مدارمیں مدار میں پہنچا تھا۔کئی روز چکر کاٹنے کے بعد آج ہی چاند کے اندھیرے حصے میں سطح پر اترنے کی کوشش کی تو چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔جہاز چاند کی سطح پراتر رہا تھاکہ اس کا زمین پر کنٹرول سینٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

اسرائیل سے قبل چین نے چاند کے اندھیرے والے حصے میں ایک خلائی جہاز بھیجا تھااور یہ جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا تھالیکن چاند میں موجود بیج اور پودے اگے تھے۔لیکن وہ مزید اگھنے کے بجائے جل گئے۔اس سے پہلے امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر اترنے والے تین ممالک رہ چکے ہیں۔ اور اگر اسرائیلی جہاز اترتا تو اسرائیل چاند کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک بن جاتا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے چار اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا، چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند کی سطح پر ٹکرا گیا۔ اسرائیلی مشن کنٹرول کا کہنا ہے کہ لینڈنگ سے پہلے جہاز کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی۔