وہ اسلامی ملک جس کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دے دیا گیا

ابوظہبی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دے دیا گیا، اماراتی حکومت نے طے کردہ ہدف 3 برس قبل ہی اپنے 47 ویں قومی دن کے موقع پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی تازہ ترین فہرست جاری کردی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ والے ملک کا اعزاز جاپان سے چھینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد167 مالک اور شہروں میں ویزہ فری یا پھر ائیرپورٹ پر ہی داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔ اس سے قبل اکتوبر میں متحدہ عرب طاقتور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی جاری کردہ فہرست میں 21 ویں نمبر پر تھا۔تاہم اب متحدہ عرب امارات نے یکدم بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ والے ملک کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو یہ خوشخبری اس کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر سنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے 2021 کا ہدف طے کیا تھا۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔ تاہم اماراتی حکومت کی شاندار پالیسیوں کے باعث متحدہ عرب امارات یہ ہدف 3 سال قبل ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی اماراتی حکومت کو اس کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دے دیا گیا، اماراتی حکومت نے طے کردہ ہدف 3 برس قبل ہی اپنے 47 ویں قومی دن کے موقع پر حاصل کر لیا۔