معروف بھارتی بلے بازدوران میچ انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے ۔کولکتہ کلب کے ایک نوجوان کرکٹر کی میچ کے دوران اچانک موت ہوگئی۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 22 سالہ سونو یادو دوسری ڈویژن لیگ میں بالی گنج اسپورٹنگ کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ وہ کولکتہ کے باٹا کلب میدان پر میچ کھیل رہے تھے۔عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے ۔ ساتھی کھلاڑی اس کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے سونو کو مردہ قرار دیا۔خیال رہے کہ کچھ سال پہلے ایک اور کھلاڑی کی ایسے ہی میدان پر گر کر اچانک موت ہو گئی تھی۔