بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، لاشوں کے ڈھیر ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ گئیں ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، لاشوں کے ڈھیر ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ گئیں ، ہر طرف چیخ وپکار ۔۔بھارت کی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی 60سے زائد شدید زخمی۔بھارتی میڈیاکےمطابق کرناٹکا کے علاقے کماریشور میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں، جنہیں آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، ریسکیو حکام نے 60 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے تاہم ان کی حالت بے حد خراب ہے ۔منگل کی شام کرناٹکا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے ۔