بریکنگ نیوز : بھارت سے بڑے سیاستدان کی اچانک موت کی خبر آگئی ، پورے بھارت میں سوگ کا سماں

پناجی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر دفاع اور ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی، سابق وزیر دفاع اور ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں گزشتہ برس جان لیوا مرض لاحق ہوا جس کا دہلی اور امریکہ میں علاج کرایا گیا تھا۔ وہ گوا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے لیکن 2 روز قبل ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آج وہ انتقال کرگئے۔منوہر پاریکر کے انتقال پر کانگریس اور بی جے پی کے رہنماﺅں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔