یہ ہے ہمارا دوست جس پر ہم جتنا بھی ناز کریں ، کم ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے چین کی بہت بڑی شخصیت نے ملاقات کر لی انتہائی اہم معاملات طے پا گئے

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے چینی وائس وزیر خارجہ کی ملاقا ت ۔ اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور چین کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔