’’اِن کو اِنہیں کی جگہ پر دفن کر دیں گے ‘‘ اسلامی دنیا کی بڑی طاقت ترکی جلال میں آگئی ، کیا اعلان کر دیا ؟ دھماکہ خیز خبر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی دنیا کی بڑی طاقت ترکی جلال میں آگئی ، کیا اعلان کر دیا ؟ دھماکہ خیز خبر ۔۔ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شامی مشرقی فرات کے علاقے میں مسلح کردوں کو’مناسب وقت پر ان کے مورچوں میں زندہ دفن کر دیں گے‘۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی فرات اور منبج ہمارا ہدف ہیں، ہم اس مسئلے پر شد ومد سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی مشرقی فرات کے علاقے میں مسلح کردوں کو مناسب وقت پر ان کے مورچوں میں زندہ دفن کرینگے۔ ترکی نے شمالی شام میں پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے خلاف بھی جلد ہی فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔