بھارتی صوبے راجھستان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

راجھستان میں کانگریس کے جلسے کے دوران شرکاء نے بے ساختہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے ، جلسے کے مقرر نوجوت سنگھ سدھو مسکراتے رہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کے علاقے راجھستان میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جلسے کے دوران جیسے ہی بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے تو جلسے کے شرکاء نے بے اختیار ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے جس پر نوجوت سنگھ سدھو مسکراتے رہے ، بھارتی میڈیا میں اس واقعہ کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے اور مختلف بھارتی ٹی وی چینلز اس واقعہ کو باربار ٹی وی سکرینوں پردکھا کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں