’’تعریف وہ جو دوسرے کی زبان سے نکلے ‘‘ سعودی عرب نے پاک فوج سے متعلق کیا اعلان کر دیا ؟ ساتھ ہی ساتھ بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے پاک فوج سے متعلق کیا اعلان کر دیا ؟ ساتھ ہی ساتھ بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے کہا ہے کہ سب کو پاکستان کی فوج پر فخر ہے ،عمران خان کا دل وسیع اور صاف ہے ،وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں بات کرتے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کوتیل کی مدمیں9 ارب ڈالر دے گا۔

جبکہ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ 8ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں آئل ریفائنری لگا کر دیں گے اورپنجاب میں بجلی پیدا کرنے والا یونٹ لگائیں گے جبکہ ریکوڈک میں سونانکالنے کے لیے بھی منصوبے پر کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں ،۔

اس سلسلے تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کو اقتصادی اور سیکیورٹی مشکلات کا سامنا ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،پاکستان شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں