حملہ یا حادثہ؟ بھارتی فوج خوفناک دھماکے کا نشانہ بن گئی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا

مہاراشٹرا(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں صبح فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں