ٹرمپ اور عمران خان کی لفظی جنگ کی وجہ بھی ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا نکلیں 90کی دہائی میں اپنی جوانی کے جوبن میںکپتان نے کیا کیا تھا ثبوت بھی سامنے آگیا

واشنگٹن / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور امریکہ کے سربراہان کے مابین سخت بیانات کا حالیہ تبادلہ میڈیا کی خبروں کی زینب بنا ہوا ہے ۔ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں کہ پاکستان نے ماضی میں اربوں ڈالر لے کر بھی امریکہ کے مفاد کےلئے کام نہیں کیا ۔

جس کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جوابی بیان دیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کی معمولی امداد سے کہیں زیادہ رقم خود اپنی جیب سے خرچ کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی اور ہزاروں فوجیوں اور عام شہریوں کی جانوں کی قیمت چکائی ۔ اور یہ کہ اب پاکستان کسی اور کے نہیں بلکہ خود اپنے ملک کے شہریوں کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ اور عمران خان کے مابین جاری لفظی جنگ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر محمد شکیل نامی ایک شہری نے نوے کی دہائی میں لی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور عمرا ن خان کی تصویرشئیر کر دی جس میں دونوں ایکدوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے غصے سے بھرے ہوئے پاکستانیوں نے یہ کہناشروع کر دیا ہے کہ ٹرمپ کی ناراضگی کی وجہ ماضی کی یہ تصویر تو نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں