امریکہ کا بھارت سے دوستی کا عملی مظاہرہ ، ایران پر پابندیاں مگر ایرانی بندرگاہ چابہار کو اقتصادی پابندیوں سے استثنیٰ

بھارت سے دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے تعاون سے تعمیر کردہ ایرنی بندرگاہ چابہار کو امریکا کی اقتصادی پابندیوں سے استثنی دیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کی غرض سے بھارت کو بعض پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا ۔ اس بندرگاہ کو افغانستان سے ملانے کیلئے ریلوے لائن کی تعمیرپر بھی امریکی پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے تفصیلی غوروخوض کے بعد ایران فریڈم اینڈ کاﺅنٹر پرولفریشن ایکٹ 2012ء کے تحت عائد بعض پابندیوں سے چابہار بندرگاہ کو ترقی اور افغانستان کیلئے اشیاء کی ترسیل کی غرض سے یہاں سے ریلوے لائن کی تعمیر اور بھارت کی طرف سے ایران سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں