ترکی میں پولیس نے داعش کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

ترکی میں پولیس نے داعش کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے استنبول کے ضلع سلطان بائلی میں7 مشتبہ افراد کو داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے داعش کے لئے مزید افراد کو بھرتی کرنے اور تنظم کا پروپیگنڈہ پھیلانے کی ذمہ داری لی ہوئی تھی ۔