ایران سے خام تیل درآمد کرنے میں امریکی پابندیاں رکاوٹ نہیں ہیں ، چین کا اعلان

چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ 874000 بیرل تیل درآمد کیا ۔ جبکہ جنوری سے اگست تک 165.57 ملین بیرل تیل درآمد کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 کے دوران چین نے ایران سے 229.99 ملین بیرل تیل درآمد کیا ۔ چینی تیل صاف کرنے والی ریفائنری سینوپیک اور پیٹرو چائنہ نے پلاٹس کو بتایا ہے کہ ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگی ۔ سینوپیک کے ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے 2018 میں تیل کی خریداری کے لیے معاہدے کے تحت تیل کی خریداری جاری رکھیں گے ۔

کیونکہ اگر ہم تیل کی درآمد معطل کردیتے ہیں تو اس سے کمپنی کا کاروبار متاثر ہوگا ہم ایرانی تیل پر انحصار کرتے ہیں ۔ کیونکہ کئی چینی ریفائنریاں ایرانی تیل استعمال کرتی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود چین ایران سے تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا خریدار رہے گا ۔ بیجنگ نے یہ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت میںیہ پابندیاں رکاوٹ نہیں بنیں گی ۔ ادھر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق چار نومبر سے ہوگا ۔ اگر بعض ممالک نے ایرانی تیل کی خریداری بند نہ کی تو انھیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔