پولینڈ میں جاری ائیر شو کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے کا شاندار فلائی پاسٹ ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ناقابل یقین فضائی کرتب

پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے بیرون ملک پولینڈ میں جاری ائیر شو کے دوران دھوم مچاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیارے نے پولش ایئرشومیں دھوم مچا دی ، انٹرنیشنل ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے شاندارفلائی پاسٹ کیا ، ونگ کمانڈرذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابل یقین فضائی کرتب دکھائے ۔

پولینڈ کی فضاوں میں تھنڈرطیارے کے شاندارفضائی مظاہرے کوشائقین نے دل کھول کرداد دی ، انٹر نیشنل ایئر شو کی تقریب میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ارشد ملک بھی موقع موجود تھے ۔ واضح رہے پولش ایئر شو میں پاکستان سمیت 22 ممالک کے جنگی جہاز شریک ہیں جبکہ یہ ایئر شو پولینڈ فضائیہ کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا ہے ۔