ترکی اور امریکہ تنازعہ۔۔۔ میں اور پوری قوم کس کیساتھ ہیں؟ عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کو یقین دلایا ہے کہ ان کی دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک بیان سامنے آیا ۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں جناب اردگان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔