تُرکی کے صوبے انطالیہ میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ، 2 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

ترکی کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سیاحتی بس کے حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر چینی سیاح شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ انطالیہ کے قریب ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک سیاحتی بس 2 گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی ، مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق بس میں 31 چینی سیاح ، ایک ڈرائیور اور معاون پائلٹ سوار تھے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا زخمی چینی سیاحوں میں سے ایک خاتون چینی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جیسے بعد ازں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انطالیہ پہنچا دیا گیا ۔