مغرب کی ہو کر مشرقی ادا، جمائما گولڈ سمتھ اپنے سابق شوہر عمران خان کے حق میں میدان میں آ گئیں، ریحام خان کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریحام خان کی کتاب نے اس وقت دھوم مچا رکھی ہے جو شائع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ بنی ہوئی ہے، ہر کوئی اس کتاب پر اپنے تاثرات دے رہا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو کتاب کے مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم، زلفی بخاری اور انیلہ خواجہ قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں، اب عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بھی سامنے آ گئی ہیں انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بڑا اعلان کر دیا ہے، جمائما نے پیغام میں کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کراؤں گی۔