274 بچوں کوجنسی زیادتی کا شکار بنانے اور ان کی ویڈیوز فروخت کرنے والا کولمبیا کا باشندہ وینزویلا میں گرفتار

کولمبیا میں274 بچوں کوجنسی زیادتی کا شکار بنانے اور ان کی ویڈیوز فروخت کرنے پر ” بڑی بری بھیڑیا “ کے نام سے معروف شخص کو وینزویلا میں گرفتار کیاگیا ، یہ بات گزشتہ روز ایک رپورٹ میں بتائی گئی ۔ ملزم 37 سالہ جوان کارلویس سانچیز کو کئی برس کی تلاش کے بعد پڑوسی ملک وینزویلا میں گرفتار کیاگیا ۔ سانچز جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ہے اسے کئی ہفتے قبل حراست میں کیاگیا ، اپنے ملک حوالگی کا منتظر ہے ۔ ملزم کو اس سے قبل 2008ء میں ایک 14سالہ بچے کے ساتھ مبینہ سیکس کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا لیکن اسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ۔