فحش فلموں کی اداکارہ سٹیفنی کلفرڈ عرف سٹورمی ڈینیلز اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ناجائز تعلقات ، اداکارہ کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شرمناک ماضی کے بارے میں اب تک کئی سکینڈل سامنے آچکے ہیں لیکن فحش اداکارہ سٹیفنی کلفرڈ عرف سٹورمی ڈینیلز کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے ایسی ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ سن کر انسان کی عقل دنگ رہ جائے۔ سٹیفنی اور ٹرمپ کے ناجائز تعلقات کے متعلق صحافی ویز برگ متعدد انکشافات سامنے لائے ہیں جن میں یہ شرمناک ترین انکشاف بھی شامل ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش اداکارہ کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے کے بعد اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کا موازنہ اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق ڈینیلز نے بتایا کہ ”ہم نے اکٹھے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا جس کے بعد ٹرمپ مجھ سے کہنے لگے کہ میں بہت خوبصورت اور سمارٹ ہوں، بالکل ایوانکا (ٹرمپ کی بیٹی) جیسی۔“ ڈینیلزنے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے معاشقے کا آغاز امریکن سنچری سلیبرٹی گالف ٹورنامنٹ کے موقع پر ہوا۔ جولائی 2006ءمیں شروع ہونے والا یہ معاشقہ تقریباً ایک سال تک چلتا رہا جس کے دوران ٹرمپ اور ڈینیلز کے دوران متعدد بار جسمانی تعلق استوار ہوا۔