مدینہ منورہ میں ایک پاکستانی شہری کنویں میں جاگرا ، پھر وہ معجزہ ہوا کہ جس نے بھی دیکھا دنگ رہ گیا

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کنویں میں گرنے والے پاکستانی شہری کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان رائد عود الاحمدی نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو بئر الماک سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ۔ وہ قدیم مدینہ منورہ روڈ پر واقع ایک کنویں میں گر گیا تھا ۔ اسکی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں ۔ ہلال احمر کی طبی ٹیم نے 23 سالہ پاکستانی کو علاج کیلئے بدر جنرل اسپتال پہنچا دیا۔