مونیکا لیونسکی تو کچھ بھی نہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے کتنی حسینائوں کیساتھ تعلقات سامنے آگئے، ہوشربا تفصیلات

امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ، سابق صدر کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے کہ رقم دو ورنہ ڈھول پیٹ کر پول کھول دینگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، چار حسیناؤں نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی ہے، رقم کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلے بوائے ران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔

امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی، ہلیری دھمکیاں دینے والی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نے منع کردیا ، جنسی اسکینڈل کے معاملے میں پاؤلا جونز سے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر دے چکے ہیں ، بل کلنٹن پر برکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اور اس کے طیارے میں سفر کا الزام ہے، امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکا لیونسکی سے جنسی اسکینڈل میں بدنام رہے ہیں۔