اب نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جاؤ ، امریکہ نے پاکستان کو کھلی دھمکی دیدی

امریکہ کے وزیر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے افغان صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے تحت اسلام آباد سے مشروط بات چیت ہو گی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسننے پاکستان آنے سے قبل دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ دوسری صورت میں نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے استحکام کی فکر ہے اور ہم مستقبل میں ایک مستحکم پاکستان کے خواہش مند ہیں۔ اس سے قبل میڈیا بریفنگ میں افغان صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات اپنی شرائط پر استوار کریں گے۔