تیونس کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف 90 روز کیلئے رہ گئے

تیونس میں بڑھتے تجارتی خسارے کے باعث غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر صرف 90 روز کیلئے رہ گئے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 11.597 ارب ڈالر کے قریب ہے اور یہ صرف 90 روز کی درآمدی ضرورت پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 8.63 ارب دینار تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 26 فیصد زیادہ ہے۔