ترک ہلال احمر کی طرف سے تلافیر کے مہاجرین میں اشیائے خوردو نوش کی تقسیم کی گئی

ترک ہلال احمر نے عراق میں داعش کے زیر قبضہ ترکمین شہر تلافیر سے ہجرت کرنے والے 4ہزار500 مہاجرین میں اشیائے خوردونوش تقسیم کی ہیں۔

ہلال احمر کے عراقی امور کے سربراہ گوکسین ینی گل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں کی وجہ سے تلافیر اور موصل کے قریب واقع قصبے محلبیے سے فرار ہونے والے 875 خاندانوں میں خوراک تقسیم کی گئی ہے۔ ترک ہلال احمران مہاجرین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش جون 2014 ء سے تلافیر پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔اس شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے منگل کو سے فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔