ایک ایسی عادت جسے کوئی بھی پاکستانی چھوڑنانہیں چاہتا اس خاتون نے قابوپاکر136کلووزن کم کرلیا

2016 کے آغاز پر امریکی خاتون لیکسی ریڈ کا وزن 220 کلو گرام کے قریب تھا اور ان کی حالت کافی خراب تھی۔مگر صرف ایک عام عادت کو ترک کرنے سے ان کی زندگی بدل کر رہ گئی۔لیکسی ریڈ نے مختلف انسٹاگرام پوسٹس میں بتایا ‘ میں بچپن سے زیادہ وزن کی حامل تھیں مگر مجھے کبھی اپنا وزن زیادہ نہیں لگا اور ایک دور آیا جب میرا وزن 220
کلوگرام ہوگیا اور میں روزانہ کم از کم 6 ہزار کیلوریز جزو بدن بنارہی تھی، گھر میں کھانا پکانے کا تو میں نے کبھی تصور نہیں کیا بلکہ دن بھر میں باہر سے کئی بار فاسٹ فوڈ کھاتی، مجھے تلی ہوئی غذائیں پسند تھیں تو میری پلیٹ میں ہمیشہ چربی والا فاسٹ فوڈ ہوتا’۔

انہوں نے بتایا کہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے ہر وقت میں فاسٹ فوڈ ہی استعمال کرتی جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بسکٹ، سافٹ ڈرنکس اور ایسی ہی چیزوں سے دل بہلاتی۔مگر جب ان کا وزن 220 کلوگرام تک پہنچا تو جسمانی حالت خراب ہونے لگی اور انہوں نے جنوری 2016 میں خود کو بدلنے کا عزم کرتے ہوئے زندگی میں ایک تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ تبدیلی تھی فاسٹ فوڈ کو چھوڑ کر گھر میں پکے کھانوں کا استعمال جبکہ سافٹ ڈرنکس کو ترک کردینا۔انہوں نے ہفتے میں 5 دن ورزش کو بھی اپنا معمول بنایا اور کچھ عرصے بعد جم جانا بھی شروع کردیا۔انہیں کچھ عرصہ ضرور لگا مگر بہت جلد وہ اپنے نئے اور صحت مند طرز زندگی کی عادی ہوگئیں جبکہ موٹاپا بھی کم ہونے لگا۔انہوں نے ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے، دوپہر کے کھانے میں مچھلی اور سلاد جبکہ رات کو چکن سینڈوج اور شکرقندی کو
کھانا معمول بنایا جبکہ بے وقت بھوک کے لیے بادام کا سہارا لینے لگیں۔ان تمام تبدیلیوں سے وہ 2 سال میں 136 کلو گرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئیں مگر اب بھی انہیں لگتا ہے کہ اس میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی غذا اور ورزش کے ساتھ ساتھ چند چھوٹی چیزیں بھی اپنا رہی ہیں جیسے موبائل فون کمرے کے دوسرے کونے میں رکھنا،
تاکہ صبح اس کا الارم بند کرنے کے لیے اٹھ کر وہاں تک جانا پڑے۔تاہم وزن میں کمی کے بعد انہیں جلد لٹکنے کے مسئلے کا سامنا ہے اور وہ اسے سرجری کے ذریعے ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لیکسی ریڈ کی موٹاپے سے نجات میں یہ کامیابی انہیں انسٹاگرام پر بھی اسٹار بنا چکی ہے جہاں ان کے فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

View this post on Instagram

#waybackwednesday to October 3, 2015. When we got married we weighed 765lbs combined. Our marriage was good and we believed we were happy, but as a couple we didnt realize just how happy we could be. We also knew if we did fight for our health we wouldn't have many years to grow old together, and we wanted to be parents one day. My wedding day was one of the best days of my life and maybe one day we will renew our vows, but no matter what size I was that day I felt beautiful and have no regrets. @discoveringdanny never asked me to change and made me feel beautiful since the moment we started dating in 2007. Before we lost weight together we spent our nights binge watching Netflix not talking and mindlessly eating thousands of calories. Ultimately our relationship revolved around food and we learned that by changing our habits + our relationship with food that we could save our life. We learned it was a lifestyle, not a diet. Change takes time and this journey is for the rest of our lives. You dont have to be perfect, but you do have to start to find out what could happen. Love yourself enough to take care of your body, start today! #love #wedding #plussize #effyourbeautystandards #fattofit #obesetobeast #beastmode #fitcouple #couplegoals #relationshipgoals #truelove #soulmate #swolemate #weightloss #weightlossjourney #fedup #fedupfam #fitfam #weddingdress #weddinghair #extremeweightloss #transform #beforeandduring #fatgirlfedupsdietbet #goals #gains

A post shared by Lexi Reed (@fatgirlfedup) on