مزار قائد پرجہاں لو گ فاتحہ خوانی کرتے ہیں وہ دراصل علامتی قبر ہے ، قائد اعظم کی اصل قبر کہاں موجود ہے ؟ ایسی بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مزار قائد پر موجود وہ قبر جہاں ہم فاتحہ خوانی کرتے ہیں وہ دراصل علامتی قبر ہے ، قائد اعظم کی اصل قبر کہاں موجود ہے ؟ وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی ۔۔۔بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ قائد اعظم کے مزار پر موجود قبر جہاں ہم فاتحہ کیلئے حاضری دیتے ہیں،دراصل اس قبر کے 20,25 فٹ نیچے ایک تہہ خانے میں قائد اعظم کی اصل قبر ہے جہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے اور ہائی پروفائلز کیلئے بھی خصوصی اجازت نامے کے بعد ہی اس جگہ تک رسائی ممکن ہے مگر محترم قارئین کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی سب سے مقدس ہستی جہاں آسودہ خاک ہے اس جگہ کے منتظمین محض چند ٹکوں کی خاطر عیاشی کیلئے آئے لڑکے لڑکیوں کو وہ جگہ کرائے پر دیتے ہیں ۔