ناراض بیوی نے شوہر کی فروخت کیلئے انوکھا اشتہار دے دیا۔۔ جانتے ہیں قیمت صرف کتنے سوروپے مقرر کردی

ہیمبرگ(ویب ڈیسکٌ جرمنی سے تعلق رکھنے والی عورت، جس کا فرضی نام ڈورتھی بتایا گیا ہے، نے ای بے پر ”استعمال شدہ شوہر“ کا اشتہار دیا ہے۔ ڈورتھی نے اپنے شوہر کی قیمت صرف 18 یورو مقرر کی ہے۔ ڈورتھی کا کہنا ہے کہ یہ اُن کا خوش قسمتی کا نمبر ہے۔اشتہار میں ڈورتھی نے بتایا کہ اُن کی 7 سال پہلے شادی ہوئی تھی لیکن وہ شریک حیات کے منفی رویے سے کافی تنگ ہیں، انہیں لگتا ہے کہ اب وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں ہیں۔

ایک اخبار کے مطابق لوگوں نے ڈورتھی کے اشتہار میں کافی دلچسپی دکھائی ہے لیکن انہیں کوئی اچھا گاہک نہیں ملا، لوگ اسے تفریح کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ڈورتھی نےا خبار کو بتایا کہ انہیں اشتہار کا اچھا ردعمل ملا ہے، کچھ لوگوں نے انہیں مسکراہٹ کے ایموجی بھیجے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس اشتہار سے کوئی ڈراما کرنا نہیں چاہتیں۔ یہ بس تفریح کے لیے تھا۔ ڈورتھی نے بتایا کہ ان کے شوہر کو اس اشتہار کے بارے میں علم نہیں تھا لیکن اخبار نے انہیں سب کچھ بتا دیا۔