136 کلو وزنی خاتون نے اپنے شوہر پر بیٹھ کر اس کی جان لے لی

امریکہ میں ایک بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب کو قتل کر ڈالا ہے اور اس مارنے کے لیے اس نے ایسا طریقہ استعمال کیا کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے ۔ دی میٹرو کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری کی 44 سالہ ونڈی تھامس نامی اس خاتون کا وزن 136 کلوگرام سے زائد تھا ۔ وہ اپنے 44 سالہ شوہر کینو بٹلر کو قتل کرنے کے لیے اس کے اوپر بیٹھ گئی جس سے اس کا سانس بند ہو گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی ۔

ابتدائی طور پر ونڈی نے اس واردات کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی اور نشے کی حالت میں بٹلر کے اوپر بیٹھ گئی تاہم بعد ازاں اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ارادتاً ایسا کیا تھا ۔ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ونڈی اس سے قبل بھی بٹلر کو قتل کرنے کی کوشش کر چکی تھی ۔ تب اس نے چھری سے اس پر حملہ کیا تھا ۔ پولیس نے ونڈی کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر 18 سے 36 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں