شادی کے 6 دن بعد ہی دلہن دولہا کو چھوڑ کر بھاگ گئی، لیکن پھر کیا ہوا؟ ایسا انجام کسی نے نہ سوچا تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک دلہن چادی کے 6روز بعد ہی دولہا کو چھوڑ کر کسی اور مرد کے ساتھ بھاگ گئی لیکن اب وہ کہاں ہے؟ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر فیفے کے 40سالہ اینڈی مائیکل نے 21سالہ میگھن نامی لڑکی سے میکسیکو میں شادی کی تھی جس پر 30ہزار پاؤنڈ (تقریباً 51لاکھ59ہزار روپے) خرچ ہوئے تھے۔

شادی کے 6روز بعد ہی وہ اسے چھوڑ کر چلی گئی اور اینڈی نے انٹرنیٹ پر اپنی شادی کی انگوٹھی فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا تھا جس میں اس نے بتایا کہ اس کی دلہن نے شادی سے چند روز قبل بھی اس کے ساتھ بے وفائی کی اور اب وہ اسی مرد کے ساتھ بھاگ گئی ہے چنانچہ وہ شادی کی انگوٹھی فروخت کرنا چاہتا ہے۔اینڈی نے اپنی بیوی کی اس بے وفائی پر اپنی گردن کی پشت پر Fajita cheaterکے الفاظ بھی ٹیٹو کی شکل میں کندہ کروا لیے تھے۔

تاکہ وہ تمام عمر اس لڑکی کی بے وفائی کو بھول نہ سکے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ چار ماہ بعد میگھن واپس آ گئی ہے اور اینڈی نے اسے دوبارہ قبول بھی کر لیا ہے اور ان دنوں وہ اپنے گھر میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔اینڈی کا میگھن کی واپسی پر کہنا تھا کہ ”اس نے غلطی کی تھی اور وہ جانتی ہے کہ غلطی اسی کی تھی۔ میں بھی غلطیاں کرتا ہوں اور صرف ہم ہی نہیں، ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے، چنانچہ میں اسے موقع دینا چاہتا ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ وقت ہمیں کس طرف لے کر جاتا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں